Goat Farming

Goat Farming, Here you can read the best animal farm instructions and health tips. And also read the benefits of goat milk.

 

Goat Farming

Goat Farming

بکریوں کی یہ نسلیں پاکستان میں بہت سی دیہی برادریوں کی روزی روٹی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جو دودھ، گوشت اور آمدنی کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔ مختلف موسمی حالات میں ان نسلوں کی موافقت اور ان کی دوہری افادیت انہیں زرعی شعبے میں ایک قیمتی اثاثہ بناتی ہے۔

Goat Kinds in Pakistan

پاکستان بکریوں کی مختلف نسلوں کا گھر ہے، جن میں سے ہر ایک منفرد خصوصیات اور مختلف ماحول اور مقاصد کے لیے موزوں ہے۔ پاکستان میں یہاں بکریوں کی کچھ قابل ذکر نسلیں ہیں۔

Beetal

- **Origin:** پنجاب کا علاقہ
- **خصوصیات: ** بڑے سائز کے بکرے، عام طور پر سفید دھبوں کے ساتھ سرخ یا سنہری بھوری۔
- **مقصد: ** دودھ اور گوشت کی پیداوار۔

بیتل بکریوں کی خصوصیات

Goat Farming, Beetal goats


یہ سال میں دو بار بچے دیتی ہیں
یہ جسامت میں لمبی اور مضبوط ہوتی ہیں
یہ روزانہ دو کلو سے ڈھائی کلو دودھ دیتی ہیں
بیتل بکریوں کی دودھ کی پیداواری صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے
دودھ دینے کے دورانیے میں یہ 150 سے 200 کلو دودھ دیتی ہیں۔

Teddy

- **Origin:** پنجاب اور خیبر پختونخواہ۔
- **خصوصیات: ** چھوٹے سائز کے بکرے، زیادہ تر سفید ہوتے ہیں۔
- **مقصد: ** بنیادی طور پر گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** مختلف موسمی حالات کے مطابق موافق، چھوٹے پیمانے پر کاشتکاری کے لیے اچھا ہے۔

Kamori

- **Origin:** سندھ کا علاقہ۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سے بڑے سائز کے، سیاہ دھبوں کے ساتھ سرخی مائل بھوری۔
- **مقصد: ** دودھ اور گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** دودھ کی زیادہ پیداوار، دوہرے مقصد کے لیے اچھی۔

Pateri

- **Origin:** سندھ اور جنوبی پنجاب۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سائز کے، سیاہ یا بھورے دھبوں کے ساتھ بنیادی طور پر سفید۔
- **مقصد: ** دودھ اور گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** گرم آب و ہوا کے مطابق موافق، دودھ کی اچھی پیداوار۔

Nachi

- **Origin:** پنجاب کا علاقہ۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سائز کے، مختلف رنگ۔
- **مقصد: ** گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** رقص کی نقل و حرکت، اچھی گوشت کی پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے۔

Dera Din Panah

- **Origin:** پنجاب کا علاقہ۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سائز کا، سیاہ یا بھورے دھبوں کے ساتھ سفید۔
- **مقصد: ** دودھ اور گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** دودھ کی زیادہ پیداوار، دوہرے مقصد کے لیے اچھی۔

Kaghani

- **Origin:** خیبر پختونخواہ۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سے بڑے سائز کا، سفید یا ہلکا پھلکا۔
- **مقصد: ** بنیادی طور پر گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** سخت اور پہاڑی علاقوں کے لیے موزوں ہے۔

Jattan

- **Origin:** سندھ کا علاقہ۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سائز کا، بھورا یا سیاہ۔
- **مقصد: ** گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** گوشت کی اچھی پیداوار، مختلف حالات کے مطابق موافق۔

Barbari

- **Origin:** پنجاب اور سندھ۔
- **خصوصیات: ** چھوٹے سائز کے، چھوٹے بھورے دھبوں کے ساتھ سفید۔
- **مقصد: ** گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** اعلی زرخیزی کے لیے جانا جاتا ہے، چھوٹے پیمانے پر کاشتکاری کے لیے اچھا ہے۔

Kajli

- **Origin:** پنجاب کا علاقہ۔
- **خصوصیات: ** درمیانے سے بڑے سائز کے، سیاہ دھبوں کے ساتھ سفید۔
- **مقصد: ** گوشت کی پیداوار۔
- **خصوصیات: ** گوشت کی اچھی پیداوار، مختلف موسمی حالات کے مطابق موافق۔

How to Make Goat Farm

‏بکریوں کی فارمنگ بہت ہی زبردست منافع بخش کام

Construction of Goat Farm

-بکریوں کےلیے شیڈ بنانے کا طریقہ

بکریوں کے شیڈ کی تعمیر کے لے ہمیشہ جگہ اونچی رکھیں اور ایسی جگہ ہو جہاں قریب سیلابی پانی کے آنے کا خطرہ نہ ہو 
شیڈ کی بنیادیں زمین سے ۲ یا ۳ فٹ اونچی ہوں تاکہ اندر کے پانی کی نکاسی اچھی ہوسکے 
شیڈ کی چھت صحن سے چھ انچ اونچی ہو اور شیڈ کی پچھلی طرف سے چھ انچ نیچے ہونی چاہیے تاکہ بارشی پانی صحن میں نہ آئے 
ان کےلیئے شیڈ کی چوڑائی کا رُخ شمالاً جنوباً ہو
 شیڈ کی چھت (7) سے (9) فٹ اونچی ہونی چاہیے
اس بات کا دھیان رکھیں کہ شیڈ کی عمارت ہوا دار اور روشندار ہو
شیڈ کے ساتھ اور صحن میں سایہ دار درخت لگائے
تعمیر ایسے کی جائے کہ شیڈ کے اندر سردیوں میں دھوپ پہنچتی ہو
شیڈ کا فرش پختہ ہو اگر فرش کچا ہے تو اندر کی دیواریں کم از کم (2) فٹ تک پختہ ہوں
ٹیڈی بکری کیلے ۱۰ مربع فٹ چھتی ہوئی جگہ ہو اور دگنی جگہ کھلی صحن کی ہو
بڑی نسل کی بکریوں کیلے (12) مربع فٹ جگہ چھتی ہوئی ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کےلیے ہو 
شیڈ کے اندر چارے کی کُھرلیوں کی تعمیر 
شیڈ میں پانی کے حوض چوڑائی ایک فٹ گہرائی نو انچ اور لمبائی جانوروں کی تعداد کے مطابق
شیڈ میں سردی اور گرمی کے مطابق انتظام ہونا چاہیے  

Goat Farming in Pakistan

بکریوں کا انتخاب

 بکریوں کے انتخاب کیلئے آپ کا اس کام میں تجربہ ہونا بہت ضروری ہے اور اپ کو ان باتوں کا بھی علم ہونا لازمی ہے کہ کس علاقہ کی نسل کدھر سے سستی ملے گی
 اس کے علاوہ اپ کو ان کی بیماریوں کا علم ہونا بھی ضروری ہے جانور لیتے وقت مکمل تسلی کر لیں کہ کہیں بیمار تو نہیں ہے یا کسی متعدی بیماری تو نہیں ہے  
آپ بکری لیتے وقت ان کے کان کے اندر چیچڑ ، منہ اور کُھر کے اندر چیک کرلیں کہیں چھالے یا زخم نہ ہوں  
دونوں تھن برابر ہوں اور زخمی یا سخت نہ ہو ں 
پورا ھوانہ چیک کرے سخت یا سوجن نہ ہو 
ھوانہ کا سائز بڑا ہو اور کم لٹکا ہوا ہو 
ھوانہ میں دودھ ہو تو دودھ نکال کر چیک کریں 
یہ بھی تسلی کرلیں کہ کہیں جانور کو دست کی بیماری نہ ہو 
اگر تو بکریاں حاملہ ہیں یہ اپ کے لے سود مند ہونگی 
بکریاں جوان ہونی چاہیں 
اور ایسی بکریوں کا انتخاب کریں جو دو یا تین بچے پیدا کرنے والی ہوں
بکریاں اچھی نسل کی ہونی چاہیں 
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بکریاں صحت مند ہوں 
بکریوں کا قد و کاٹھ اچھا ہو 

Goat Farming Business Plan

-نئے فارم کے لے انتظامات :

نیا فارم شروع کرنے کے لے چند انتظام لازمی عمل میں لائیں 
یہ دھیان رہے کہ فارم صاف اور ستھرا ہو 
اس کے علاوہ فارم میں پانی اور خوراک کا اچھا انتظام ہو 
فارم میں بکریوں کو  سردی اور گرمی سے بچانے کیلئے مناسب انتظام ہو 
بکریوں کے فارم کے فرش پر چونے کا چھڑکاؤ ہونا چاہیے 
فارم میں بکریوں کو اُتے ہی حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
اگر تو فارم پہلے سے جانور موجود ہوں تو نئے جانوروں کو دس دن تک الگ رکھا جائے اور ویکسینیشن کرکے شامل کریں 
حاملہ بکریوں کے آخری ماہ ہونے پر سب سے الگ رکھیں
تمام جانوروں کو دس دن کے بعد کرموں کی دوائی دیں 
بکریوں کی مینگنوں کو پاس کسی لیبارٹری سے چیک کروا کر ان کی ہدایت کے مطابق کرم کش دوائی پلائیں 

Goat Farming Tips

کامیاب فارمینگ کے چند اہم نکات

بکریوں کی فارمینگ کو کامیاب بنانے کیلے چند اہم نکات 
تمام جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھیں 
سال میں دو دفعہ اپنی بکریوں سے بچے لیں 
بکریوں سے حاصل ہونے والے تمام میمنوں کی اچھی پرورش کریں
بیماریوں سے بچاؤ کے تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
سارے جانوروں کو اندرونی و بیرونی کرم کش ادویات دیں
فارم کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شیڈ کی صفائی ہر روز کریں 
فارم کے تمام شیڈ کو ہر ماہ چونا لازمی لگائیں خاص کر سردیوں کے موسم میں
بکریوں کی اچھی پیداوار کے لئے اچھی صحت کا ہونا ضروری ہے اور اچھی صحت کے لیے اچھی خوراک کا ہونا لازمی ہے 
تمام جانوروں کے نمکیات اور منرل کا خیال رکھا جائے
حاملہ جانوروں کو قبض سے بچائیں

Goat Farm

اس کے علاوہ حاملہ جانوروں کو اپھارے سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے 
چھوٹے بچوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں 
حاملہ بکریوں کو  آخری ایام میں ونڈا کا استعمال کرے 
تمام بکریاں (145/150) دن میں بچہ دیتی ہے 
اور حاصل ہونے والے بچوں میں میل فروخت  کریں اور فیمیل رکھیں 
حاملہ بکریوں کے ھوانہ کو سوزش سے محفوظ رکھیں 
نسل کشی 15 مارچ سے 15  اپریل اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کریں 
ماہ جولائی اور اگست میں بکریوں کا ملاپ نہ کریں 
ملاپ سے ایک ماہ پہلے بکریوں کو ونڈا استعمال کروائیں 30 بکریوں کے لے ایک بریڈر میل بکرا کافی ہے
اس کے علاوہ بھی اپ کے پاس بریڈر میل ہونے چاہیں
بریڈر میل کو نسل کشی کے موسم میں ہی ریوڑ میں چھوڑیں 

Goat Milk Benefits

Benefits of Goat Milk, goat farming


--بکریوں کے دودھ کے طبی فائدے
بکری کے دودھ میں ایک بڑی مقدار
(Conjugated Linoleic Acid)
 -کی پائی جاتی ہے
یہ دودھ جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے
بیماریوں کی روک تھام کرتا ہے
انسانی دماغ میں اعصابی نظام کی نشونما کرتا ہے
اس میں پروٹین، کیلشیم، معدنیات، وٹامن، چربی، اور لیکٹوز پائی جاتی ہیں۔

Instructions for Goat and Sheep Farming

بھیڑ اور بکریاں پالنے والے حضرات متوجہ ہوں
بھیڑ بکریوں کے بچہ پیدا کرنے کے بعد جیر گرانے کا انتظار مت کریں اور پیدائش کے فورا بعد پہلے گھنٹے کے دوران بچوں کو پیٹ بھر کر بوہلی یا نارا لازمی پلائیں تاکہ یہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ اس میں جتنی دیر کریں گے بوہلی یا نارے کی ہاضمیت میں کمی ہوتی جائے گی۔
خیال رہے یہ بروقت نہ پلانے کی وجہ سے بچے کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

اہم نوٹ

نوکروں کے ساتھ خود بھی شیڈ میں کام کریں 
جانوروں سے پیار اور محبت سے پیش آنا لازمی شرط ہے

Here you can read our latest article.
Follow me on Instagram, Zube

Post a Comment