Barish Poetry

Barish Poetry, Here you can read the latest collection of rain Shayari. Feel free to share this on Facebook, Twitter, Instagram and Pinterest.
 
Barish Poetry, Rain Poetry, Barish Shayari
Barish Poetry

Barish Poetry

If you are looking for Barish Poetry then you are at the right place. Here you can read the latest collection of poetry on rain. Feel free to share this on Facebook, Twitter, Instagram and Pinterest.


Barish Poetry

سہمی ہوئی ہے جھونپڑی بارش کے خوف سے
محلوں کی آرزو ہے کہ بارش تیز ہو


Barish Poetry

یہ رم جھم ، یہ بارش ، یہ آوارگی کا موسم
ہمارے بس میں ہوتا تو تیسے پاس چلے آتے

Barish Poetry

بارش کی طرح تجھ پہ برستی رہیں خوشیاں
ہر بوند تیرے دل سے ہر غم کو مٹا دے


Barish Poetry

برس کچھ اور اے آورہ بادل
کہ دل کا شہر پیاسا رہ گیا ہے


Barish Poetry

ان بارشوں سے کہہ دو کہ کھل کر برسیں
اتنی سی رم جھم تو ہماری آنکھوں میں روز ہوا کرتی ہے
۔

Barish Poetry

دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھا
اس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا
۔

Barish Shayari


Barish Shayari

تپش اور بڑھ گئی ہے ان چند بوندوں کے بعد
کالے سیاہ بادل نے بھی یونہی بہلایا مجھے
۔

Barish Poetry

رو پڑا آسمان بھی آج میری وفا دیکھ کر
دیکھ بات تیرے بےوفائی کی بادلوں تک جاپہنچی
۔

Barish Poetry

کیوں مانگ رہے ہو کسی بارش کی دعائیں
تم اپنے شکستہ در و دیوار تو دیکھو
۔

Barish Poetry

پہلے بارش ہوتی تھی تو یاد آتے تھے
اب جب یاد آتے ہو تو بارش ہوتی ہے
۔

Barish Poetry

کئی روگ دے گئی ہے نئے موسموں کی بارش
مجھے یاد آرہے ہیں مجھے بھول جانے والے
۔

Barish Poetry

تیز بارش میں کبھی سرد ہواؤں میں رہا
اک تیرا ذکر تھا جو میری صداؤں میں رہا
کتنے لوگوں سے میرے گہرے مراسم ہیں مگر
تیرا چہرہ ہی فقط میری دعاؤں میں رہا

Barish Poetry in Urdu

Barish Poetry in Urdu

تم پوچھتے تھے کہ کتنا پیار کرتے ہو
لو اب گن لو بوندیں بارش کی
۔

Barish Poetry

اُس نے مجھ کو
مٹی کی دیواروں پر 
کچے رنگوں سے لکھ کر 
بارش کی دعا کی تھی
۔

Barish Poetry

دھوپ نے گزارش کی
ایک بوند بارش کی
۔

Barish Poetry

جگ کی بارش سب نے دیکھی
من کی بارش دیکھے کوئی
۔

Barish Poetry

بارش ہوٸ تو پھولوں کے تن
چاک ہو گٸے
موسم کے ہاتھ بھیگ کے 
سفاک ہو گٸے
بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
کتنے بلند بالا شجر  خاک ہو گٸے
۔

Barish Poetry

آج پھر بھگیں گے بارش میں تیرے خواب
آج پھر سے آنکھوں کا موسم خراب ہے
۔

Barish Shayari in Urdu

Barish Shayari in Urdu

بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم
چپ چاپ سوگ وار تجھے سوچتے رہے
۔

Barish Poetry

آنے والی بارش کی قسم
میں نے اور بہار نے مل کر 
تمہارا انتظار کیا ہے.. 

احمد شاملو
۔

Barish Poetry

اے ابر کرم زرہ تھم کے برس
اتنا نہ برس کے وہ ا نہ سکے
جب اجائیں تو جم کے برس
اتنا برس کے وہ جانہ سکیں
۔

Barish Poetry

بارش شراب_ عرش ہے یہ جان کر عدم
بارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
۔

Barish Poetry

مزہ برسات کا جو چاہو تو ان آنکھوں میں آ بیٹھو
وہ برسوں میں برستی یہ تو برسوں سے برستی ہیں
۔

Barish Poetry

اس کو آنا تھا کہ وہ مجھ کو بلاتا تھا کہیں
رات بھر بارش تھی اس کا رات بھر پیغام تھا 

ظفر اقبال
۔

Poetry on Barish

Poetry on Barish

فراق یارکی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا ، کمال کا موسم
۔

Barish Poetry

ساون بھادوں ساٹھ ھی دن ھیں، پھر وہ رُت کی بات کہاں
اپنے اشک مسلسل برسیں اپنی سی برسات کہاں
۔

Barish Poetry

ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچہ تیرا مکان ھے کچھ تو خیال کر
۔

Barish Poetry

‏‎اُداس پھرتا ہے محلے میں بارش کا پانی
کشتیاں بنانے والے بچے اب عشق کر بیٹھے ہیں
۔

Barish Poetry

بارش ہوٸ تو گاؤں میں سروس چلی گئ
مدت کے بعد اس نے اٹھایا تھا فون دوست
۔

Barish Poetry

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو
بھلے مجھ سے لے لو میری جوانی 
مجھے اج لوٹا دو بچپن کا ساون 
وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی
۔

Rain Poetry

Rain Poetry

بارش ہوتی تھی تو دونوں بھیگتے تھے
میں رستے میں، میری ماں دروازے پر

ضیاء جمشید
۔

Barish Poetry

جو آنا چاہو ہزار رستے،نہ آنا چاہو عزر ہزاروں۔۔۔
اجاڑ رستہ ،مزاج برہم،برستی بارش ،خراب موسم۔۔
۔

Barish Poetry

تیری قربت بھی نہیں ہے میسر۔۔۔
اور دن بھی بارشوں كے آ گئے ہیں
۔

Barish Poetry

دفتر سے مل نہیں رہی چھٹی وگرنہ میں
بارش کی ایک بوند نہ بیکار جانے دوں 
- اظہر فراغ
۔

Barish Poetry

میرے شہر میں بارش کہاں ہوتی ہے
صبح شام .......عاشق کوئی روتا ہے


Barish Poetry

یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
جو برس گئیں تو بہار ہیں
جو ٹھہر گئیں تو قرار ہیں
کبھی آ گئیں یونہی بے سبب
کبھی چھا گئیں یونہی روز و شب
کبھی شور ہے کبھی چپ سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
کبھی بوند بوند میں گم سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
۔

Barish Poetry

بارشوں کے موسم میں​
تم کو یاد کرنے کی​
عادتیں پرانی ہیں​
اب کی بار سوچا ہے​
عادتیں بدل ڈالیں​
پھر خیال آیا کہ​
عادتیں بدلنے سے​
بارشیں نہیں رکتیں
۔

Barish Poetry

آج ہلکی ہلکی بارش ہے
آج سرد ہوا کا رقص بھی ہے
اور ان میں تیرا عکس بھی ہے
آج بادل کالے گہرے ہیں
اور چاند پہ لاکھوں پہرے ہیں
کچھ ٹُکڑے تیری یادوں کے
بڑی دیر سے دل میں ٹھہرے ہیں
آج ذہن پر تُم ہی چھائے ہو
آج یاد بہت تُم آئے ہو۔۔
۔


Here you can read 1000+ Urdu Poetry and One Line Poetry, Captions, Quotes ,.
Follow me on Facebook Zube.

Post a Comment