Urdu Poets Poetry
Urdu Poets Poetry is a rich and diverse tradition of literary expression that spans centuries and regions. Urdu poets have crafted exquisite shayari, ghazals, and nazms on various themes such as love, sorrow, spirituality, and politics. Some of the most famous Urdu poets are Mirza Ghalib, Allama Iqbal, Jaun Elia, and Parveen Shakir.
Here you can read the best collection of poetry in Urdu and copy paste. Also share it on Facebook, Twitter, Threads and WhatsApp.
Urdu Shayari
خیریت نہیں پوچھتا خبر رکھتا ہے
سنا ہے وہ شخص مجھ پہ نظر رکھتا ہے۔
Khariyat nahe poochta khabar rakhta hai
.Suna hai wo shaks mujh pe nazar rakhta hai
ادا ہے، خواب ہے، تسکین ہے، تماشہ ہے
ہماری آنکھوں میں اک شخص بے تحاشہ ہے۔
Adaa hai, Khuwab hai, Taskeen hai, Tamasha hai
.Hamari aankhon mein ik shaks be-tahasha hai
میں نے کرنی ہیں کئی راز کی باتیں تم سے
کیا خواب کے علاوہ کہیں مل سکتے ہیں ہم۔
Main ne karni hain kai raaz ke batein tum sy
.Kiya khuwab k ilawa kahin mil sakty hain hum
ہم رکھتے ہیں تعلق تو نبھاتے بھی ہیں غالب
ہم سے نہیں بدلے جاتے یار بھی اور پیار بھی۔
hum rakhty hain taaluq tu nibhaty bhe hain Ghalib
.Hum sy nahe badly jaty Yaar bhe aur Piyar bhe
Urdu Poetry
میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں۔
Main tu is wasty chup hu k tamasha na bany
.Tu smajhta ha mujhy tujh sy gilla khuch bhe nahe
ہم تو موسم کا تغیر بھی نہیں سہہ پاتے
آپ لہجے کو بدلتے ہوئے سوچا تو کریں۔
Hum tu mosam ka taghaiur bhe nahe seh paty
.Aap lehjy ko badlty huwy socha tu karyn
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اُس کے پاس ہمیں
طویل رہنا بھی لگتا ہے، مختصر رہنا۔
Wo khush kalaam hai aisa k us k pass hamein
.Taweel rehna bhe lagta hai, mukhtasir rehna
ہم بھی گھر سے مُنیرؔ ـــــ تب نِکلے
بات اپنوں کی جب ، سہی نہ گئی۔
Hum bhe ghar sy muneer tab nikly
.Baat apnon ke jab. sahi nah gaye
اب فقط دیکھتے ہی رہتے ہیں
ورنہ ہم بھی تو بولتے تھے کبھی۔
Ab faqat deikhty he rehty hain
.Warna hum bhe tu bolty thy kabhi
درد تو روز کا تماشہ ہے
لیکن آ ج شدید ہے سائیں۔
Dard tu rooz ka tamasha hai
.Lekin aaj shadeed hai saen
میں رونا چاہتا ہوں تجھ سے لپٹ کر اور تُو
مجھے نصیحتیں کرنے میں مگن رہتا ہے۔
Main rona chahta hu tujh sy lipatt kr aur tu
.Mujhy nasehatein krny mein magan rehta hai
محبت کرتے ہو تو اداب وفا بھی سیکھو
فارغ وقت کی بےقراری کومحبت نہیں کہتے۔
Mohabbat karty ho to adaab-e-wafa bhe seikho
.Farigh waqt ke beqarari ko Mohabbat nahe kehty
میں رونا چاہتا ہوں خُوب رونا چاہتا ہوں میں
پھر اُس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں۔
Main rona hon khoob rona chahta hun main
.Phir us k baad gehri neend sona chahta hun main
عِشق ویرانے کی اِک راہ گُزر ہے جس پر
دِل ٹھہر جاتا ہے اور عُمر گزر جاتی ہے۔
Ishq werany ke ik rah'guzar hai jis par
.Dil ther jata hai aur umer guzar jati hai
رابطہ یاد سے نہیں ہوگا
کتنے افراد سے نہیں ہوگا
لوگ دوبارہ عشق کرلیں گے
اک تیرے برباد سے نہیں ہوگا۔
Rabta yaad sy nahe hoga
Kitny afraad sy nahe hoga
Log dibara ishq kar lein gy
.Ik tery barbad sy nahe hoga
تم بہت دُور ، اور میرے پاس
ایک ہی سمت کا کرایہ ہے۔
Tum bht dour, aur mery paas
.Aik he simt ka kraya hai
عمر بھر اس خسارے کی تلافی نہ ہوئی
میں نے محدود وسائل میں محبت کی تھی۔
Umar bhar is khasary ke talafi nah hui
.Main ne mehdood wasail mein Mohabbat ke thi
خود سے فرصت ہی میسر نہیں ہوتی ورنہ
ہم کسی اور کے ہوتے تو تمھارے ہوتے۔
Khud sy fursat he muyassar nahe hoti warna
.Hum kisi aur k hoty tu tumhary hoty
تجھے بھی غم نے اگر ٹھیک سے برتا ہوتا
تیرے چہرے پہ خد و خال ہمارے ہوتے۔
Tujhy bhe agr gham ne theek sy barta hota
.Tery chehry py khadukhal hamary hoty
Poetry in Urdu
شام آئے اور گھر کے لیے دل مچل اٹھے
شام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو۔
Shaam aaye aur ghar k lea dil macha uthy
.Shaam aaye aur dil k lea koi ghar na ho
زخم اب تک ہیں کیوں ہرے تیرے
تم تو کہتے تھے وقت مرہم ہے۔
Zakhm ab tak hain kiyun harry tery
.Tum tu kehty thy waqt marham hai
لوگ دیتے رہے کیا کیا نہ دلاسے مجھ کو
زخم گہرا ہی سہی، زخم ہے ، بھر جائے گا۔
Log dety rahy kiya kiya na dilasy mujh ko
.Zakhm gehra he sahi, zakhm hai, bharr jaye ga
کوئی لیتا ہے اِدھر نام ترے آنے کا
ہم تخیل میں کئی بار سنور جاتے ہیں۔
Koi leta hai idhar naam tery aany ka
.Hum takhaiul mein kai baar sanwar jaty hain
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو
میں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا۔
Wo k khushbu ke tarah phaila tha mery chaar su
.Main usy mehsoos kar sakta tha choo sakta na tha
اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیں
کبھی سوز و ساز رومیؔ کبھی پیچ و تاب رازیؔ
علامہ محمد اقبالؒ
Ise kashmakash mein guzrein meri zindagi ke ratein
.Kabhi sooz-o-saaz Rumi kabhi paich-o-taab Razi
تمہیں میری ضرورت بھی پڑے گی
پرانے شہر کا نقشہ ہے مجھ میں
Tumhein meri zarorat bhe pary ge
.Purany shahar ka naqsha hai mujh mein
وہ بھی آخر تری تعریف میں ہی خرچ ہوا
میں نے جو وقت نکالا تھا شکایت کے لئے۔
Wo bhe aakhir teri tareef mein he kharch huwa
.Main ne jo waqt nikala tha shikayat k liya
میں کہاں جاؤں کروں کس سے شکایت اس کی
ہر طرف اس کے طرفدار نظر آتے ہیں۔
Main kahan jaon karo kis sy shikayat us ki
.Har taraf us k tarafdaar nazar aaty hain
حسن والوں میں یہ کمی دیکھی
ان کی سب سے ہی دل لگی دیکھی۔
Husn walon mein ye kami deikhi
.Un ke sab sy he dill'lagi deikhi
لایا ہوں آپ کے لیے چاندی کی بالیاں
کانوں میں ان کو ڈال کے سونا بنائیے
Laya hun aap k lea chandi ke baliyan
.Kano mein in ko daal k soona bana dijia
سنا ہے بادشاہ ہیں تمہاری آنکھیں
اک نظر دیکھ کے غلام کیجیے نا۔
Suna hai badshah hain tumhari ankhein
.Ik nazar deikh k ghulam kijia na
Ghazals
کہیں اک شہر بے قیدِ در و دیوار بھی ہو
کبھی ہم ساتھ ہوں اور راستہ ہموار بھی ہو
ضروری تو نہیں ہے منزلیں سب ایک سی ہی ہوں
جو موسم اِس کنارے ہے وہی اُس پار بھی ہو
یہی دل جبر کی وحشت سے جو بھپرا ہوا ہے
یہ خود محکوم ہو جائے اگر مختار بھی ہو
یہ سب راہے دو راہے خو د بنا رکھے ہیں ہم نے
کہ ہم خود چاہتے ہیں زندگی دشوار بھی ہو
یاسمین حمید
تو سمجھتا ہے تیرا ہجر گوارا کر کے
بیٹھ جائیں گے محبت سے کنارا کر کے
خودکشی کرنے نہیں دی تیری آنکھوں نے مجھے
لوٹ آیا ہوں میں دریا کا نظارہ کر کے
جی تو کرتا ہے اسے پاؤں تلے روندنے کو
چھوڑ دیتا ہوں مقدر کا ستارہ کر کے
کرنا ہو ترک تعلق تو کچھ ایسے کرنا
ہم کو تکلیف نہ ہو ذکر تمہارا کر کے
اس لیے اس کو دلاتا ہوں میں غصہ تابش
تاکہ دیکھوں میں اسے اور بھی پیارا کر کے
عباس تابش
تیری یادیں بحال رکھتی ہے
تیری یادیں بحال رکھتی ہے
رات دل پر وبال رکھتی ہے
شب غم کی یہ راگنی بن میں
بانسری جیسی تال رکھتی ہے
دل کی وادی سے اٹھنے والی کرن
وحشتوں کو اجال رکھتی ہے
بام و در پر اترنے والی دھوپ
سبز رنگ ملال رکھتی ہے
شام کھلتی ہے تیرے آنے سے
لب پہ تیرا سوال رکھتی ہے
ایک لڑکی اداس صفحوں میں
اک جزیرہ سنبھال رکھتی ہے
آخری دیپ کی لرزتی لو
مہر و مہ سا جمال رکھتی ہے
عاصمہ طاہر
میں اُس زمانے کا منتظر ہوں، زمانہ جب بے مثال ہو گا
میں اُس زمانے کا منتظر ہوں، زمانہ جب بے مثال ہو گا
ہر ایک مسجد مدینہ ہو گی، ہر اک مؤذن بلال ؓ ہو گا
چمک اٹھے گر ضمیر اپنے، جو ہو گئے ہم اسیر اپنے
ہر ایک آہٹ چراغ ہو گی، ہر ایک سایہ ہلال ہو گا
حضور کے آئینے اٹھا کر، چلے جو پہچانے جائیں گے ہم
سفارشِ عشقِ مصطفیٰؐ سے ہمارا باطن بحال ہو گا
قرونِ اولٰی سے رابطہ کر لیا جو اپنی ترقیوں نے
محبتوں سے، صداقتوں سے، ہر آدمی مالا مال ہو گا
جہاد کرنا ہے ہر گھڑی سے، حساب لینا ہے زندگی سے
منائیں گے جشن خیر اس دن ، بدی کا جب انتقال ہو گا
چنے گا جو راستے کے پتھر، اسے زمانہ کہے گا رہبر
کسی کو ٹھوکر لگی تو ہر میرِ کارواں سے سوال ہو گا
شریعت مصطفیٰؐ مظفر، ہماری آئین ساز ہو گی
خدا کا قانون اپنا قانون بن گیا تو کمال ہو گا
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم